پاکستان
11 جون ، 2014

جیو نیوز حق اور سچ کی جنگ لڑ رہا ہے، امتیاز عالم

جیو نیوز حق اور سچ کی جنگ لڑ رہا ہے، امتیاز عالم

کراچی........ساوتھ ایشین فری میڈیا ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری امتیاز عالم کا کہنا ہے کہ جیو حق اور سچ کی جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا نے جیو پر کالا قانون نافذ کیا ہے،سیفما اس کے خلاف ہے۔کراچی میں جیوٹی وی کے دفتر سے منسلک آزادی گلی میں جیو نیوزسے اظہار یکجہتی کے لئے آنے والے سیفما کے جنرل سیکریٹری امتیاز عالم نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ جیو نے سچائی کا پرچم بلند کیا تو اسے سزا ملی ،آزادی صحافت پر قدغن لگانے والے میڈیاکے دشمن ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جیو بند ہونے سے ہزاروں افراد کا روزگار متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں پر مبنی کمیشن کی ضرورت ہے جو سچ اور غلط کی تمیز کرے۔امتیاز عالم نے کہا کہ پیمرا کے قوانین کی مخالفت 2001میں بھی کی تھی اب بھی کرتے ہیں۔

مزید خبریں :