پاکستان
12 جون ، 2014

کوئٹہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق،دو زخمی

کوئٹہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق،دو زخمی

کوئٹہ.....کوئٹہ شہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صبح تقریباً سات بجے شہر کے وسطی علاقے جناح روڈ پر پیش آیا جہاں منان چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔مزید کاروائی علاقہ پولیس کررہی ہے۔دوسری جانب فائرنگ کے ایک اورواقعہ میں کیچی بیگ کےعلاقے میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی اور بھابھی کو زخمی کردیا۔وجہ گھریلو تنازع بتائی جارہی ہے۔

مزید خبریں :