پاکستان
12 جون ، 2014

شرپسند خیبرپختونخوا میں دہشت پھیلانا چاہتے ہیں، ناصر درانی

 شرپسند خیبرپختونخوا میں دہشت پھیلانا چاہتے ہیں، ناصر درانی

پشاور....انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوادہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبہ اور پشاور فرنٹ لائن شہر ہے۔ پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے آئی جی پی خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے کہا کہ شرپسند خیبرپختونخوا میں دہشت پھیلانا چاہتے ہیں اوردہشت گردی کے باعث جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہورہاہے۔آئی جی پی نے واضح کیا کہ پولیس اہل کاروں کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تربیت نہیں ہوئی ہے۔اس لئے پولیس کو دہشت گردی پر قابو پانے میں وقت لگے گا۔ ناصر درانی نے کہا کہ ملاکنڈ اور صوابی میں پولیس کے لئے تربیتی سکولز اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تصدیق کا نظام شروع کیاہے۔پانچ سال کے جرائم کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے۔اب تک دس لاکھ جرائم کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں 60 ہزار کرایہ داروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :