12 جون ، 2014
کراچی .........دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ حملے میں استعمال ہونے والے مبینہ بھارتی اسلحے کی تحقیقات جاری ہے۔ تحقیقات کے بغیر کسی پر الزام نہیں لگا سکتے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ملاقاتوں میں دہشت گردی کے مسئلے پر باقاعدہ بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ افغانستان میں جاری انتخابی عمل کےحامی ہیں، افغان صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے پر پاک افغان سرحد پر سیکورٹی سخت کی جائے گی۔ دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے پاکستانی کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، ان حملوں سے خطے میں امن کی کوششوں پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔