12 جون ، 2014
کراچی ........سابق صدر پرویز مشرف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخوست دیدی ہے،پرویز مشرف نے سیکریٹری داخلہ کو بھیجی گئی درخواست میں کہا ہے کہ ان کی والدہ دبئی میں شدید بیمار ہیں اور ان کی حالت روز بروز بگڑرہی ہے، پرویز مشرف نے لکھا ہے کہ ڈاکٹروں نے ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کی تصدیق کی ہے، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے اور انھیں ملک سے باہر جانے کی جلدی سے اجازت دی جائے۔