12 جون ، 2014
کراچی .........کراچی ائرپورٹ پر حملے کے تناظر میں بی بی سی نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ حملے کے بعد کوئی یہ بات نہیں کر رہا کہ بھاری ہتھیاروں سے مسلح لوگ حفاظتی حصار توڑ کر رن وے تک کیسے پہنچے؟ بی بی سی کے مطابق کوئی سوال نہیں اٹھا رہا کہ موجودہ حکومت نے ایسے مواقع پر تمام متعلقہ اداروں کو یک جا کرنے کے لیے جو کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی تخلیق کی ہے، وہ دور دور تک کیوں نظر نہیں آئی۔ کس ادارے نے اس ابتلا سے نمٹنے میں اپنے اپنے طور پر کتنا کردار نبھایا، یہ واضح نہیں۔ بھاری ہتھیاروں سے مسلح لوگ حفاظتی حصار توڑ کر رن وے تک کیسے پہنچے؟یہ بھی پتہ نہیں چل رہا کہ کیا کسی نے دس دہشت گردوں میں سے کسی ایک کو بھی زندہ حراست میں لینے کی کوشش کی؟