پاکستان
12 جون ، 2014

سمندری طوفان آئے نہ آئے، لوڈشیڈنگ کا طوفان کراچی میں آتا رہے گا

سمندری طوفان آئے نہ آئے، لوڈشیڈنگ کا طوفان کراچی میں آتا رہے گا

کراچی........سمندری طوفان آئے نہ آئے، لوڈشیڈنگ کا طوفان کراچی میں آتا رہے گا۔کے الیکٹرک کہتی ہے کہ زیر زمین ٹرانسمیشن لائن میں خرابی ہوگئی، بجلی بحال ہونے میں کئی گھنٹے لگیں گے۔ بجلی کے تعطل سے کلفٹن، ڈیفنس، صدر، لیاری، ایم اے جناح روڈ، نارتھ ناظم آباد اور لانڈھی کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ کراچی میں کے الیکٹرک کی زیر زمین ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث 11گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک کی 220کے وی کی انڈر گراؤنڈ ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث 11 گرڈ اسٹیشن متاثر ہیں جبکہ قیوم آباد میں نصف کلومیٹر کی انڈر گراؤنڈ کیبل میں بھرے پانی کو نکال دیا گیا ہے جس سے علاقے میں بجلی کی فراہمی کی جلد بحالی متوقع ہے۔ شہر کے 11گرڈ اسٹیشنز کے متاثر ہونے سے ڈیفنس، کلفٹن، لیاری اور نارتھ ناظم اباد سمیت مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں باری باری متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :