12 جون ، 2014
راولپنڈی........مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو گرینڈ الائنس بنانے کی پیش کش کی جائے گی۔ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وہ خود کش سیاست دان ہیں سر پر تابوت لے کر نکلیں گے، حکومت سے جان چھڑانی ہے تو اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے۔ مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو گرینڈ الائنس بنانے کی پیش کش کی جائے گی۔ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وہ خود کش سیاست دان ہیں سر پر تابوت لے کر نکلیں گے،حکومت سے جان چھڑانی ہے تو اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے۔ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی نے لال حویلی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں طاہر القادری کا ساتھ نہ دے کر حکومت بچائی لیکن موجودہ حکومت خود گرنا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو گرینڈ الائنس بنانے کی پیش کش کی جائے گی، طاہر القادری کے انقلابی دھرنے میں ہم سب شامل ہوں گے،شیخ رشید کے ٹرین مارچ کا گجرات میں استقبال کروں گا۔ اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ 23جون کو طاہر القادری کا شاندار استقبال کریں گے، ٹرین مارچ طاہر القادری کی آمد کے پیش نظر معطل کر دیا ہے، طاہرالقادری نے یقین دلایا ہے کہ اب مذاکرات نہیں فائنل دھرنا ہوگا۔