پاکستان
12 جون ، 2014

بارشیں بھی چھٹیوں پر ،اسلام آباد والوں کا گرمی سے برا حال

بارشیں بھی چھٹیوں پر ،اسلام آباد والوں کا گرمی سے برا حال

اسلام آباد ......... وفاقی دارالحکومت اسلام آبادقدرےٹھنڈا ہی رہتاہےلیکن اس باریہ بھی موسم گرما کامزا خوب چکھ رہاہے اور لگتاہے بارش بھی جاچکی ہے گرمیوں کی لمبی چھٹیوں پر۔ایسےمیں بعض کوگرمی غنیمت لگ رہی ہے۔تیز دھوپ ، شدید گرمی۔ اف جینا ہوچلامحال !!!اس گرمی سےجان کب چھوٹے گی ؟؟ ہرزبان پرہےبس یہی سوال۔لگتاہے اسلام آبادکےشہریوں نےتوکبھی گرمی ٹھیک طرح دیکھی ہی نہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بہت گرمی ہے،اوپر سے لوڈ شیڈنگ ایسی گرمی پہلے نہ دیکھی نہ سنی،اتنے عرصے سے رہ رہے ہیں اسلام آبادمیں دو تین دن تیز گرمی ہوتی ہے تو پھر بارش ہوجاتی تھی ، لگتا ہے بارش ناراض ہو گئی،دن کوچین ہے نہ رات کوآرام اوربارش بھی بھی ایسی روٹھی کہ ماننےکونہیں۔ خیرجوبھی ہوان کاکاروبارخوب چمک اٹھاہے۔گرمی ہے تو لیکن کاروبار صحیحچلتاہے۔ پھل فروشوں کا کہنا ہے کہ ٹرک بھر کر تربو ز لاتے ہیں، زیادہ گرمی ہوتی ہے تو کچھ خراب بھی ہوجاتے ہیں لیکن زیادہ تر مال بک جاتاہے۔گرمی کی شدت کم کرنی ہے تو پئیں تازہ گنے کا مزے دار ٹھنڈا جوس، یا پھر لال لال تربوز آپ کاہے منتظر۔ بس شانت ہوجائیے۔گرمی کے ستائے ان شہریوں کے لئے محکمہ موسمیات نے یہ اچھی خبر سنا دی ہے کہ اگلے ہفتے بالائی علاقوں میں پہلی پری مون سون بارش ہوگی،جس سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔

مزید خبریں :