پاکستان
12 جون ، 2014

مشرف سے متعلق خبر، جیو نیوز کی روایت برقرار، ذمے داری کا مظاہرہ

مشرف سے متعلق خبر، جیو نیوز کی روایت برقرار، ذمے داری کا مظاہرہ

کراچی.........پرویز مشرف ای سی ایل کیس کی خبر دینے میں بھی جیونیوز نے اپنی روایت برقرار رکھی، ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ صحیح خبر سب سے پہلے سنائی جبکہ باقی چینلز نے جلد بازی میں غلط خبر سنائی۔ سب سے پہلے، سب سے آگے ، اوربالکل درست خبر ،معیار اور رفتار جیو نیوز ہی کا خاصہ ہے۔ یہی تو ہے وہ بات ، جو رکھتی ہے جیو نیوز کو سب سے ممتاز ۔ ایسے وقت میں جب پرویز مشرف سے متعلق خبرمیں دیگر کئی ایک چینلز نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتےہوئے غلط رپورٹنگ کی اور الٹی خبر نشر کردی کہ پرویز مشرف کی ضمانت کی درخواست مسترد ہوگئی ہے ۔ یہاں پر جیو نیوز کا رویہ ذمہ دارانہ، پیشہ ورانہ اور عوام تک درست معلومات فراہم کرنے کا رہا اور درست خبر عوام تک پہنچانے میں جیو نیوز سب سے آگے رہا ۔ یہ جیو نیوز ہی تھا جس نے عوام کو سب سے پہلے بتایاکہ پرویز مشرف کا نام ای اسی ایل سے نکالنے کا حکم دیا گیا ہے، لیکن عوام درست خبر جاننے اور خبر کی حقیقت تک پہنچنے سے یوں محروم ہیں کہ پیمرا کی عائد کردہ پابندی کے باعث پاکستان بھر میں ناظرین جیو نیوز سے محروم ہیں اور خبر کے لیے وہ ان چینلز پر انحصار کررہے ہیں جن کی توجہ جلد بازی پرتو ضرور ہے لیکن خبر کے درست ہونے پر بالکل نہیں ۔

مزید خبریں :