12 جون ، 2014
پشاور........شمالی وزیرستان میں اتمانزئی امن جرگہ کے طالبان سے جاری مذاکرات کل تک ملتوی کردیے گئے۔ نیک محمدجرگہ کے ترجمان کے مطابق امن جرگہ اور طالبان شوریٰ کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ترجمان جرگہ نیک محمدنے اس عزم کا اظہار کیا کہ بدامنی پھیلانے والے کتنے بھی طاقتور کیوں نہ ہوں فاٹا سمیت ملک بھر میں امن قائم کریں گے، قوم کو جلد امن کی نوید سنائیں گے، طالبان کے اکثر گروپس امن کے قیام پر متفق ہو چکے ہیں۔