پاکستان
12 جون ، 2014

جیو نیوز کی بندش، پشاور میں چھٹے دن بھی احتجاج

جیو نیوز کی بندش، پشاور میں چھٹے دن بھی احتجاج

پشاور.......پشاور میں جیو نیوز کی بندش کے خلاف چھٹے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ جس میں صحافیوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ پشاور میں جنگ گروپ کے کارکنوں نے جیو نیوز کا لائسنس معطل کیے جانے کے خلاف چھٹے روز بھی احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا۔ جس میں جیو نیوز، روزنامہ جنگ اور دی نیوز کے کارکنوں، دیگر صحافیوں اور قوم پرست رہ نما ڈاکٹر سید عالم نے شرکت کی۔ کیمپ کے شرکاء نے جیو نیوز کی پندرہ روز تک بندش کو آزادی صحافت کو دبانے کی کوشش قرار دیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی اقبال خٹک نے بتایا کہ ملکی و غیر ملکی اداروں نے جیو نیوز پر پابندی پر ناخوشی کا اظہار کیا ہے۔احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے جیو نیوز کے حق میں نعرہ بازی کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جیو نیوز کی مکمل بحالی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں :