پاکستان
13 جون ، 2014

حکومت مخالف مظاہرے کرنیوالوں پر سعد رفیق کی کڑی تنقید

حکومت مخالف مظاہرے کرنیوالوں پر سعد رفیق کی کڑی تنقید

لاہور....وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہناہے کہ عمران خان ، طاہرالقادری ، شیخ رشید اور چودھری برادران جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنے کی سازش کررہےہیں ،گرینڈ الائنس بھی آمریت چاہنے والوں کا اتحاد ہے ،گرینڈ الائنس میں آمریت کے دودھ پینے والے بلے ہیں ۔حکومت مخالف مظاہرے کرنے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ ان سب کے پیٹ میں ایک ساتھ درد اٹھا ہے ،لیکن یہ بتایا جائے کہ گرینڈ الائنس کی قیادت کون کرے گا۔وزیرریلوے نے کہا کہ شیخ رشید دو بوگیاں بک کراکے پوری ٹرین یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ طاہرالقادری کی طرف سے سیکیورٹی خدشات کے اظہار پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انہیں فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی ۔

مزید خبریں :