کھیل
11 اپریل ، 2012

پاکستان کا بولنگ کوچ، لیگ اسپنر مشتاق احمد بھی امیدواروں میں شامل

پاکستان کا بولنگ کوچ، لیگ اسپنر مشتاق احمد بھی امیدواروں میں شامل

لاہور … سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے امیدوار بن گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ان دنوں بولنگ کوچ کی تلاش میں ہے۔ ذرائع کے مطابق مشتاق احمد بولنگ کوچ کیلئے امیداروں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کی پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے 2 مرتبہ ملاقات بھی ہو چکی ہے۔ مشتاق احمد ان دنوں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ہیں۔ وہ پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات پیش کرنے کے خواہاں ہیں۔ قریبی ذرائع کے مطابق مشتاق احمد کیلئے معاوضہ کوئی ایشو نہیں۔

مزید خبریں :