14 جون ، 2014
نیو یارک.....اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ القاعدہ سے منسلک نیٹ ورکس افغانستان کے لئے طویل مدتی خطرہ ہیں۔پاکستا ن میں موجود گروپ افغانستان آکر فورسز پر حملے کررہے ہیں.یہ بات ایک رپورٹ میں کہی گئی جو طالبان کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ماہرین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ سے منسلک کالعدم تحریک طالبان پاکستان، لشکرطیبہ اور لشکرجھنگوی مشرقی اور جنوبی افغانستان میں افغان فورسز پر حملوں میں حصہ لے رہے ہیں۔شمالی افغانستان میں اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کی طاقت بڑھ رہی اور یہ تنظیم کئی صوبوں میں فعال ہے۔رپورٹ کے مطابق افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے بعد یہ طویل مدتی خطرہ پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتا ہے اور اس کے اثرات جنوبی اور وسطی ایشیا تک پھیل سکتے ہیں،افغان اور بین الاقوامی حکام یہ سمجھتے ہیں کہ القاعدہ سے منسلک ان جنگجو گروہوں کا مستقبل قریب میں افغانستان سے جانے کا کوئی امکان نہیں۔