14 جون ، 2014
فیصل آباد......پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے اعلان کیا ہےکہ رمضان المبارک میں سحر و افطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ، فیصل آباد میںکھلی کچہری سےخطاب کے دوران انہوں نے سیاسی حریفوں کے ساتھ کے الیکٹرک کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ،پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے فیصل آباد میںکھلی کچہری کے دوران اعلان کیا کہ رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی،عابد شیر علی نے کہاکہ انہوں نے کے الیکٹرک سےکراچی میں بجلی کےبحران پر رپورٹ طلب کی ہے ، ان کاکہناتھاکہ جب کے الیکٹرک کو چھ سو پچاس میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے تو پھرکوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،عابد شیر علی نے سیاسی حریفوں پربھی تنقید کی اورکہاکہ عمران خان تبدیلی کے نعرے میں مکمل فیل ہوچکے ہیں،شیخ رشید بتائیں کہ وہ راول پنڈی میں جلسہ کرکے کسے متوجہ کرنا چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ، طاہر القادری ریاست اور آئین کونہیںمانتے ، غیر ملکی باشندے کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے ۔