دنیا
14 جون ، 2014

افغانستان میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم

افغانستان میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم

کابل.......افغانستان میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ، انتخاب کے اس دوسرے راؤنڈ میں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کے درمیان مقابلہ ہے،افغان صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا جو شام پانچ بجے تک جاری رہا ۔ اپریل میں افغان صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں کوئی امیدوار مطلوبہ 50 فیصد ووٹ نہیں لے سکا تھا جس کے بعد سب سے زیادہ ووٹ لینے والے دو امیدواروں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کے درمیان آج دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں عبداللہ عبداللہ 45 فیصد ووٹ لے کر سرفہرست رہے۔ ان کے قریب ترین حریف سابق وزیرخزانہ اشرف غنی کو 31.6 فیصد ووٹ ملےتھے ۔ صدارتی انتخاب کے موقع پر دارالحکومت کابل اور دیگر شہروں میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔ صدارتی انتخاب کا ابتدائی نتیجے کا اعلان 2 جولائی اور حتمی نتیجے کا اعلان 22 جولائی کو کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :