پاکستان
15 جون ، 2014

ہینڈری مسیح کی آخری رسومات آج مستونگ میں ادا کی جائیں گی

 ہینڈری مسیح کی آخری رسومات آج مستونگ میں ادا کی جائیں گی

مستونگ......رکن بلوچستان اسمبلی ہینڈری مسیح کی آخری رسومات آج مستونگ میں ادا کی جائیں گی۔خاندانی ذرائع کے مطابق ہینڈری مسیح کی آخری رسومات مستونگ کے علاقے عزیزآباد سینٹ جیراڈ چرچ میں گیارہ بجے ادا کی جائے گی جس کے بعد مسیحی برادری کے قبرستان میں تدفین عمل میں لائی جائے گی۔رسومات میں شرکت کے لئے عزیز و قارب اور دوست اسباب عزیز آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی اور حکمران جماعت نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی ہینڈری مسیح کو گزشتہ روز ان کے محافظ نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، جسے رات گئے گرفتار کردیا گیا تھا۔ہینڈی مسیح کی میت گزشتہ روز کوئٹہ سے ان کے آباہی علاقے مستونگ پہنچا دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :