پاکستان
16 جون ، 2014

شمالی وزیرستان سے 61 ہزار سے زائد افراد کی نقل مکانی

شمالی وزیرستان سے 61 ہزار سے زائد افراد کی نقل مکانی

پشاور.......شمالی وزیرستان سے ہزاروں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔بے سروسامانی کے عالم میں گھر بار چھوڑنے والوں کے لیے حکومت نے کیا انتظامات کیے ہیں اور نقل مکانی کرنے والوں کو کن مشکلات کا سامنا ہے۔ فاٹا ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کےذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان سے مئی کے آواخر سے اب تک 61ہزارسے زائد افراد نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کی ہے۔ جن کی سہولت کے لیےنیم قبائلی علاقے بکاخیل میں کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ جہاں آئی ڈی پیز کی رہائش کے لیے خیمے نصب کئے گئے ہی۔ اس کیمپ میں پانی، خوراک اور بجلی کی فراہمی کے لیے جنریٹر کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ تاہم مقامی روایات کی وجہ سے ابھی تک ایک خاندان نے بھی کیمپ میں رہائش اختیار نہیں کی۔ ادھربنوں پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے والے وزیرستان کے طلبہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن بند اور تین روز سے جاری کرفیو ختم کیاجائے۔محصور لوگوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے۔شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنےوالوں کو آئی ڈی پیز کا درجہ دے کر کھانے پینے اور رہائش کی مناسب سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید خبریں :