پاکستان
17 جون ، 2014

شمالی وزیرستان: دھماکے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شمالی وزیرستان: دھماکے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

راولپنڈی ......شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے 6 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔شہید اہل کاروں کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کی گئی اور ان کے جسد خاکی آبائی علاقوں میں روانہ کردیئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکا پاک افغان سرحدی علاقے غلام خان میں ہوا تھا۔ دھماکے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے۔شہید ہونے والوں میں لانس نائیک زاہد حسین طوری، نائیک امان اللہ ،نائب صوبیدار عالمگیر، سپاہی بشیر احمد،سپاہی افسر علی اور سپاہی نظر گل شامل ہیں۔

مزید خبریں :