پاکستان
17 جون ، 2014

ملتان: حساس ادارے کے اسٹنٹ ڈائریکٹر کے اغوا کا مقدمہ درج

ملتان: حساس ادارے کے اسٹنٹ ڈائریکٹر کے اغوا کا مقدمہ درج

ملتان .....گزشتہ روز ملتان سے اغوا ہونے والے حساس ادارے کے اسٹنٹ ڈائریکٹر کے اغوا کا مقدمہ 7 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، تاہم مغوی افسر کی بازیابی کے سلسلے میں پولیس کو اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے ۔ ملتان میں حساس ادارے کے افسر عمر جیلانی کے اغوا کا مقدمہ اغوا اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت ان کے بھائی عبید جیلانی کی مدعیت میں تھانہ قطب پور میں درج کر لیا ہے ۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی جانب سے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر عمر جیلانی کی بازیابی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔ ملزمان کی تلاش کے لئے شہر سے باہر جانے والے راستوں اور شہر کے اندر ناکہ بندی کی گئی ہے جبکہ گارڈن ٹاؤن اور سورج میانی کے علاقوں میں کرائے داروں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی جارہی ہے۔ عمر جیلانی کو کل گارڈن ٹائون میں ان کے گھر سے دفتر جاتے ہوئے اغوا کرلیا گیا تھا ۔ مغوی عمر جیلانی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے ہیں ۔

مزید خبریں :