18 جون ، 2014
پورٹ آف اسپین.......ویسٹ انڈیز کی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرےکرکٹ ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز میں 460رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگزمیں221رنزبنا ئے۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم آج تیسرے دن460 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی اوراسکے ساتھ ہی 239رنزکی برتری حاصل کرلی ہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھویٹ نے 13 چوکوںکی مدد سے129رنز بنائے جبکہ ڈیرن براوو نے 155 گیندوں پر 11چوکوں اور4چھکوںکی مدد سے109 رنز اسکور کیے،دونوں کے درمیان 182رنزکی شراکت قائم ہوئی ۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے جرمین بلیکوڈ نے 6چوکوں اور 2چھکوںکی مدد سے 63رنزاسکور کیے۔