19 جون ، 2014
پورٹ آف اسپین.....ویسٹ انڈیز کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 166 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، بلیک وڈ نے ڈیبیو میچ میں 63 رنز کی اننگز کھیلی۔پورٹ آف اسپین میں جاری میچ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز 5 وکٹ پر 310 رنز سے آگے بڑھائی، آخری 5 وکٹیں اسکور میں 150 رنز کا اضافہ کرسکیں۔ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے جیریمائن بلیک وڈ 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ایش سودھی نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 1 وکٹ پر 73 رنز بنالئے تھے، ویسٹ انڈین ٹیم کو 166 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔