19 جون ، 2014
اسلام آباد.........اے این پی کے سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ حکومت آپریشن کے خلاف اتحاد چاہتی ہے تو اسے سیاسی جماعتوں کو بریف کرنا چاہیے تھا۔ ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین کہتے ہیں کہ حکومت سب کو ساتھ لے کر چلے تاہم پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک نے انکشاف کیا ہے کہ آپریشن سے پہلے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیتے تو دہشت گرد بھاگ سکتے تھے۔