پاکستان
19 جون ، 2014

نواب خیر بخش مری کے بیٹے جنگیز مری نئے نواب بن گئے

نواب خیر بخش مری کے بیٹے جنگیز مری نئے نواب بن گئے

کوئٹہ........نواب خیر بخش مری کے بڑے بیٹے نوابزادہ جنگیز مری ،مری قبیلے کے نئے سربراہ بن گئے۔ نوابزادہ جنگیز مری کی مری قبیلے کے نئے نواب کی حیثیت سے دستار بندی کی تقریب کوئٹہ میں ان کی رہائش گاہ مری ہاؤس میں ہوئی جس میں اُن کی مری قبیلے کے نئے نواب کی حیثیت سے رسم و رواج کے مطابق دستار بندی کی گئی۔ دستار بندی میں چیف آف مری اور مری قبیلے کی تینوں شاخ بجارانی،لوہارانی اور گزینی کے سربراہوں سمیت مری قبیلے کے دیگرعمائدین نے حصہ لیا۔ اس موقع پر مری قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔مری قبیلے کے افراد کا کہنا ہے کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ قبیلے کے نئے نواب جنگیز مری اپنے بزرگوں کی طرح اپنے قبیلے کے تمام افراد کو متحد رکھیں گے۔

مزید خبریں :