دنیا
12 اپریل ، 2012

اسامہ آپریشن : حکام 35منٹ تک سانس لینا بھول گئے، ہلیری کا انکشاف

 اسامہ آپریشن : حکام 35منٹ تک سانس لینا بھول گئے، ہلیری کا انکشاف

کراچی…محمد رفیق مانگٹ… اسامہ بن لادن آپریشن کے دوران وائٹ ہاوٴس کے سچویشن روم Situation Room'میں ا س قدر سکتے کا عالم تھا کہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ صدر اوباما سمیت تمام حکام 35منٹ تک سانس لینا بھول گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بن لاد ن آپریشن کی کارروائی کی لائیو فوٹیج دیکھنے کے دوران سیچوایشن روم میں صدر سمیت دیگر اعلیٰ امریکی حکام پر تناوٴ کی شدید صورت حال تھی۔امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اس دن کی صورت حال کاپہلی بار انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ 35منٹ تک کوئی سانس نہیں لے سکا،ان کا کہنا تھا وائٹ ہاوٴس میں وہ لمحات ناقابل یقین حد تک سکتے کا سماں لائے تھے جب نیوی سیلز نے اسامہ کے کمپاوٴنڈ پر دھاوا بولا۔ ہلیری کلنٹن نے یہ انکشاف میری لینڈ میں اناپولس میں یو ایس نیول آکیڈمی میں کیڈٹ سے تقریر کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے اسامہ آپریشن کی براہ راست کارروائی کا انکشاف ایک کیڈٹ کے سوال پر کیا کہ اوباما سمیت تمام حکام نے 30سے 35منٹ تک اس حد تک تناوٴسے یہ آپریشن دیکھا کہ ہمیں سانس لینا بھول گیا۔ انہوں مزید یہ بھی کہا کہ وہ اسے یقین نہیں کہ پاکستان میں کسی کواسامہ بن لادن کی پناہ گاہ کے بارے خبر نہ ہو۔ا نہوں نے کیڈٹس کے ساتھ اسامہ آپریشن کے دن کی صورت حال کا تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں :