دنیا
22 جون ، 2014

روسی صدر نے فوج کو جنگی بنیادوں پر تیار رہنے کا حکم دے دیا

روسی صدر نے فوج کو جنگی بنیادوں پر تیار رہنے کا حکم دے دیا

ماسکو......روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے فوج کو جنگی بنیادوں پر تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے فوجی مشقوں کا اعلان کردیا۔ روسی صدر کے حکم کے تحت وزیر دفاع سرگئے شوئیگو نے اعلان کیا ہے کہ 65 ہزار روسی فوجی اور فضائیہ کے ہزاروں اہلکار جنگی مشقوں میں حصہ لیں گے۔یہ جنگی مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔ادھر یوکرین میں صدر پیٹرو کی جانب سے باغیوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جھڑپیں نہ رک سکیں۔ یوکرین کے صدر نے 14 نکاتی امن منصوبہ اور 6 میل طویل غیر فوجی علاقے کے قیام کا اعلان کیا تھا ۔

مزید خبریں :