دنیا
22 جون ، 2014

افغان صدارتی انتخاب میں دھاندلی، عبد اللہ عبداللہ کے حامی سڑکوں پر نکل آئے

افغان صدارتی انتخاب میں دھاندلی، عبد اللہ عبداللہ کے حامی سڑکوں پر نکل آئے

کابل...... کابل میں افغان صدارتی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ، صدارتی امیدوار عبد اللہ عبداللہ کے ہزاروں حامی سڑکوں پر نکل آئے۔ عبداللہ عبداللہ کے حامیوں کے دارالحکومت کابل میں احتجاجی مظاہرے جا ری ہیں ۔ عبداللہ عبداللہ نے چند روز قبل دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ووٹوں کی گنتی کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ 5 اپریل کو ہونے والے الیکشن کے پہلے مرحلے کے بے نتیجہ رہنے کے بعد 14 جون کو دوسرے مرحلے کی رائے دہی میں سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ کا مقابلہ اشرف غنی سے تھا۔ عبداللہ عبداللہ کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے اشرف غنی کو جتوانے کے لیے دھاندلی کی جا رہی ہے، جس میں مبینہ طور پر موجودہ صدر حامد کرزئی بھی ملوث ہیں۔

مزید خبریں :