پاکستان
23 جنوری ، 2012

منصور اعجاز نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا، اکرم شیخ

منصور اعجاز نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا، اکرم شیخ

اسلام آباد… میموگیٹ کے ایک مرکزی کردار منصوراعجاز نے خودکو لاحق خدشات کی وجہ سے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے ، انہوں نے جوڈیشل کمیشن کو درخواست کی ہے کہ تحقیقاتی عمل میں انکا بیان لندن یا زیورخ ، سوئٹزرلینڈ میں رکارڈ کرلیا جائے ۔ منصوراعجاز کے وکیل اکرم شیخ نے آج اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں کہاکہ ، انکی آج منصوراعجاز اور اسکے ساتھیوں سے ٹیلی کانفرنس ہوئی ، انہوں نے منصوراعجاز کو تمام تر حالات سے آگاہ کیا ، اکرم شیخ نے کہاکہ منصوراعجاز کو پاکستان آنے کی صورت میں جو خدشات لاحق ہیں انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے دور کرنے کے لئے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور پولیس نے یقین دہانی نہیں کرائی ، اکرم شیخ نے کہاکہ حکومت نے منصوراعجاز کو غیرمعینہ مدت تک روکنے کا جال بچھایاہے ، اس بناء پر منصوراعجاز کی طرف سے کمیشن کو درخواست دی جائے گی کہ انکا بیان لندن یا زیورخ میں آکر ریکارڈ کرلیاجائے، اکرم شیخ نے کہاکہ وہ اس بارے میں میموگیٹ کمیشن کو باضابطہ طور پر آگاہ کریں گے،اکریم شیخ نے کہاکہ منصوراعجاز کے معاملے پر آرمی چیف کو خط لکھا، لیکن جواب نہیں آیا، جب فوج بات کرکے چپ ہوجائے تو میں کیا کروں۔

مزید خبریں :