پاکستان
23 جون ، 2014

پاکستان عوامی تحریک کا کراچی میں بھی مظاہرہ،نمائش پر دھرنا

پاکستان عوامی تحریک کا کراچی میں بھی مظاہرہ،نمائش پر دھرنا

کراچی.......ملک کے دیگر شہرو ں کی طرح کراچی میں بھی پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نےجہاں اپنے قائد کی وطن آمد پر خو شی کا اظہار کیا وہیں وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر کڑی تنقیدکی ۔ پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی فلائٹ اسلام آباد سے لاہور موڑنے اور ان کی سکیورٹی پر عدم اعتماد کرتے ہوئے کراچی میں نمائش پر پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دھرنادیا گیا،جس میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔دھرنے کے باعث ایم اے جناح روڈ سمیت نمائش کے اطراف کی سڑکیں جام ہوگئیں۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنان نے اپنے قائد کی پاکستان آمد پر خو شی کا اظہار کیا اور وفاقی حکومت کی پالیسیوں کوکڑی کا نشانہ بنایا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی ائیر پورٹ سےباہر آنے کی خبر پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

مزید خبریں :