پاکستان
23 جون ، 2014

انقلاب بم پروف کار، کنٹینر یا چارٹرڈ فلائٹ میں بیٹھ کر نہیں آتے، سعد رفیق

انقلاب بم پروف کار، کنٹینر یا چارٹرڈ فلائٹ میں بیٹھ کر نہیں آتے، سعد رفیق

لاہور...........مسلم لیگ ن کے رہنما اوروفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ انقلاب بم پروف کار، کنٹینر یا چارٹرڈ فلائٹ میں بیٹھ کر نہیں آتے، طاہرالقادری نے انقلاب کے نام پر آئندہ پروٹوکول مانگا تو آج کی طرح ان کی خدمت کی جائے گی۔انھوں نے یہ بات جیونیوز کے پروگرام ’’نیوز روم ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی،جیونیوز کے پروگرام ’’نیوز روم ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق کا کہناتھا کہ پاکستان 18کروڑعوام کاملک ہے50لاکھ افرادکانہیں،انقلاب بُلٹ پروف گاڑی، بم پروف کنٹینر اور چارٹرڈ فلائٹس میں نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری جوکریں گےاسی طرح کالائحہ عمل طےکیاجائے گا، انقلاب کے نام پر پروٹوکول مانگا گیا توآج کی طرح ان کی خدمت کی جائے گی۔وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ یہ وقت مظاہروں اور دھرنوں کا نہیں، پاکستان کے ڈوبتے ہوئے اداروں کو تعمیر کرنے کا ہے۔

مزید خبریں :