پاکستان
24 جون ، 2014

کراچی میں 59 ہزار ایکٹر سے زائد سرکاری اراضی پر قبضہ ، ریونیوبورڈ

 کراچی میں 59 ہزار ایکٹر سے زائد سرکاری اراضی پر قبضہ ، ریونیوبورڈ

کراچی .....سپریم کورٹ نے زمین کے الاٹمنٹ سے متعلق معاملے کی سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی اور ملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی کو طلب کرلیا ۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس تصدقی حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کراچی رجسٹری میں زمین کے الاٹمنٹ سے متعلق معاملے کی سماعت کرہا ہے ۔درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اسے زمین الاٹ کی گئی لیکن زمین تک پہنچنے کے لئے انفرااسٹرکچر موجود نہیں۔درخواست گزار نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے درمیان معاملات طے نہ ہونے کے باعث چار سال سے رسوا کیا جارہا ہے۔سماعت کے دوران ممبر ریکارڈ بورڈ آف رینونیو نے عدالت کو بتایا کہ کراچی میں 59 ہزار 803 ایکٹر سرکاری اراضی پر قبضہ ہے۔کراچی کی 52 ہزار 130 ایکڑ سرکاری زمین پر صوبائی اور وفاقی ادارے قابض ہیں۔ عدالت نے حکومت سندھ کو چھ ماہ میں قبضہ کی گئی زمین واگزار کرانے کا حکم جاری ہوئے چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی اور ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو آج ہی طلب کرلیا ہے ۔

مزید خبریں :