24 جون ، 2014
لاہور.....پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کےاستقبالیہ جلوس منسوخ ہونے کےباعث ان کاباقی شیڈول بھی تبدیل کردیاگیاہے۔ترجمان عوامی تحریک کےمطابق ڈاکٹرطاہرالقادری کےاستقبالیہ جلوس منسوخ ہونے کےباعث ان کےآج گجرات اور پنجاب اسمبلی کےباہر ہونے والے جلسے مسوخ کر دیئےگئےہیں۔ڈاکٹر طاہرالقادری آج اپنے آئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ترجمان نےمزیدبتایاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری سےآج مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور وفود کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔