24 جون ، 2014
اسلام آباد......احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب کے چارریفرنسز پر سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی ۔اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ موخر کر دیا گیا۔ دونوں ریفرنسز سے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 15 جولائی کو سنایا جائے گا۔ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز کی سماعت بھی 15 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ،ان ریفرنسز میں آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ اس سے قبل عدالت آصف علی زرداری کو پولو گراونڈ ریفرنس میں بری کر چکی ہے۔