پاکستان
24 جون ، 2014

طاہر القادری کے غنڈوں نے اُن کی ہدایت پر پولیس اہلکاروں کی ہڈیاں توڑیں ،وزیراطلاعات

 طاہر القادری کے غنڈوں نے اُن کی ہدایت پر پولیس اہلکاروں کی ہڈیاں توڑیں ،وزیراطلاعات

راولپنڈی .....وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ طاہر القادری کے غنڈوں نے اُن کی ہدایت پر پولیس اہلکاروں کی ہڈیاں توڑیں ،طاہر القادر ی آئے اپنی مرضی سے ہیں پر واپس قانون کی مرضی سے جائیں گے۔راولپنڈی میںگزشتہ روز زخمی ہونے والے پولیس اہل کاروںکی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں پرویز رشید نے کہا کہ طاہرالقادری کی ہدایت پراُن کے کارکنوں نےپولیس اہل کاروں اور افسروں پرتشدد کیا،پولیس اہل کاروں کی ٹانگیں توڑی گئیں، کیا طاہر القادری یہ انقلاب پاکستان میں لانا چاہتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے آپریشن سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ڈاکٹر طاہر جیسے کردار الجھانے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ شمالی وزیرستان آپریشن کے سو فیصد نتائج سامنے آئے ہیں، پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید خبریں :