پاکستان
24 جون ، 2014

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی کوشش ناکام

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر خودکش  حملے کی کوشش ناکام

راولپنڈی.....شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا ہوا اور قریبی عمارت گرنے سے دو ایف سی اہل کاروں سمیت تین افراد شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی، دو ایف سی اہلکاروں سمیت تین افراد شہید ہو ئے۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں اسپن وام اسپتال کے قریب بارود سے بھری گاڑی کو چیک پوسٹ سے 100 میٹر کے فاصلے پرروک دیا گیا،اس دوران خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارت گر گئی جس سے دو ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک مریض بھی جاں بحق ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گاڑی کو نہ روکا جاتا تو بڑے نقصان کا خدشہ تھا،سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں دو ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

مزید خبریں :