24 جون ، 2014
کراچی .....سندھ اسمبلی کا اجلاس نئی عمارت میں جاری ہوا،جہاںکئی ارکین کی نشستوں کے مائیک درست کام نہیں کررہے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس آغا سراج درانی کی صدارت میں نئی عمارت میں شروع ہوا ، ارکین نے نئی عمارت کی تعمیر پر ایک دوسرے کو مبارک بات دی ، تاہم کئی اراکین کو تکنیکی خرابیوں کے باعث مشکل کا سامنا کرنا پڑا، سردار احمد ،عرفان اللہ مروت اور ثمرعلی خان سمیت کئی اراکین کی سیٹوں کے مائیک صحیح کام نہیں کررہے تھے ۔ تکنیکی عملہ خرابی دور کرنے کے لئے بھاگ دوڑ کرتا رہا جبکہ کئی اراکین کو بولنے کے لئے کارڈ لیس مائیک فراہم کئے گئے۔