24 جون ، 2014
راولپنڈی .....آپریشن ضرب عضب کے دوران شہید ہونے والے دو جوانوںقیصر بنگش اور سید رحمان کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کردی گئی ۔ میتیں آبائی علاقے بھجوائی جائیں گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران گزشتہ روز اسپین وام کے علاقے میں سپاہی قیصر بنگش اور سید رحمان ایک کارروائی کےدوران شہید ہوگئے تھے،دونوں شہدا کی میتیں بنوں پہنچا دی گئیں، جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کی میتیں آبائی علاقے کوہاٹ کے گاؤں منتقل کردی جائیں گی۔