24 جون ، 2014
سوات .....سوا ت میں مینگورہ کے نواحی علاقوں میں تین دن بعد کرفیو اٹھالیا گیا ، علاقے میں تمام بازار،دکانیں اورتعلیمی ادارے کھول دئیے گئے ہیں۔ مینگورہ کے نواحی علاقے عثمان آباد،طاہر آباداورملحقہ بستیوں میں تین دن تک کرفیو نافذ رہا ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں مبینہ طورپر شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کے لئے کرفیو لگایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔