پاکستان
24 جون ، 2014

خیبرپختونخواحکومت کا 28جون کل جماعتی کانفرنس کااعلان

خیبرپختونخواحکومت کا 28جون کل جماعتی کانفرنس کااعلان

پشاور.....خیبرپختونخواحکومت نےشمالی وزیرستان میں آپریشن اورنقل مکانی کے مسائل پرغورکے لیے 28جون کوکل جماعتی کانفرنس کے انعقادکااعلان کیا ہے۔یہ اعلان سینئرصوبائی وزیراور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے خیبرپختونخوااسمبلی میں ضمنی بجٹ پربحث کے بعد تقریرکرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہناتھا کہ کل جماعتی کانفرنس میں آپریشن اوراس سے پیداہونے والی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گااورآئندہ کالائحہ عمل طے کیا جائےگا۔انھوں نےکہا کہ آئینی طورپرقبائل کوملک کے کسی بھی حصے میں جانے کاحق حاصل ہے اورچارسدہ سے ان کونکالنے کانوٹس لیناچاہیے۔سراج الحق کا کہناتھا کہ فاٹا کوماضی میں نظر انداز کیا گیا۔ فاٹا کے لیے وفاق سے ایک سوارب روپے کاخصوصی پیکچ دینے کامطالبہ کرتے ہیں۔انھوں نے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 7ہزارروپےکی امدادکوبھی ناکافی قراردیا۔

مزید خبریں :