24 جون ، 2014
اسلام آباد........مسلم لیگ ن کے رہنما اورسینیٹرمشاہداللہ نے کہا ہے کہ طاہرالقادری اشتعال انگیزی سےپیروکاروں کوبغاوت پراکسارہےہیں،ملک میں کسی غیرملکی کوانتشارپھیلانےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔مشاہداللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پرویزالہٰی، الطاف حسین اورشیخ رشید سے مل کر انقلاب کی باتیں عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے، سیاسی یتیم طاہر القادری کی قیادت میں جمہوری نظام پر ڈرون حملہ کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی کا طاہرالقادری کو دھرنے کی اجازت دینے کا بیان غیر منطقی ہے، طاہرالقادری کے دھرنے کا مقصد پیپلزپارٹی کی حکومت گرانا نہیں تھا، طاہرالقادری کے دھرنے کا مقصد انتخابات میں (ن) لیگ کی کامیابی غیریقینی بنانا تھا۔