24 جون ، 2014
لاہور ........وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان عوامی تحریک کے بے گناہ کارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جن کارکنوں کے خلاف کیس زیرسماعت ہیں ان کا فیصلہ عدالتیں کریں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سی سی پی او کو ہدایت کی کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کوفول پروف سیکیورٹی دی جائے۔