24 جون ، 2014
راولپنڈی.......شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز شدت پسندوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے دوران 2سپاہی شہید ہوگئےہیں۔شہدا کی میتیں بنوں پہنچا دی گئی ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران گزشتہ روز اسپین وام کے علاقے میں سپاہی قیصر بنگش اور سید رحمان ایک کارروائی کےدوران شہید ہوگئے ۔دونوں شہدا کی میتیں بنوں پہنچا دی گئی ہیں جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کی میتیں آبائی علاقے کوہاٹ کے گاؤں منتقل کردی جائیں گی ۔