24 جون ، 2014
راولپنڈی.......راولپنڈی کے علاقے خیابان سرسیدمیں فائرنگ سے اہل سنت والجماعت کےرہنما مولانا اظہارالحق فاروقی جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مولانااظہارالحق فاروقی موٹرسائیکل پر اپنے گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔ علاوہ ازیں اہل سنت والجماعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ مولانا اظہارالحق فاروقی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔