پاکستان
24 جون ، 2014

16ایم پی او کے تحت بند پاکستان عوامی تحریک کے کارکن رہا کرنے کافیصلہ

 16ایم پی او کے تحت بند پاکستان عوامی تحریک کے کارکن رہا کرنے کافیصلہ

لاہور.......پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے 16 ایم پی او کے تحت بند پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو رہا کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ لاہورسے جاری اعلامیے کے مطابق رانا مشہود احمد نے کہا کہ گورنرپنجاب سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری نے جو مطالبات پیش کیے، ان پر ہمدردانہ غورکیا گیا ہے، 16ایم پی او کے تحت بند پاکستان عوامی تحریک کے کارکن رہا کردئٍیے جائیں گے اور زخمی کارکنوں کو مزید بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ ان کا کہناتھاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائےگی اور سی سی پی او عوامی تحریک انتظامیہ سے مل کر ان کےسیکورٹی خدشات دور کرینگے۔

مزید خبریں :