24 جون ، 2014
سکھر...... پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کوئی حکومت دھرنے یا احتجاج سے نہیں جاتی،حکومتیں سازشوں سے گرتی ہیں۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سے بات کی تھی کہ وہ ملکی حالات پر تمام سیاست دانوں کو اعتماد میں لیں، ملک کو اس وقت بڑے اندورنی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے، طاہرالقادری صاحب جذبات میں بہت ساری باتیں کر تے ہیں۔