پاکستان
24 جون ، 2014

قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے ساتھ ہے، شہباز شریف

قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے ساتھ ہے، شہباز شریف

لاہور.......وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے ساتھ ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں، پنجاب حکومت نے آئی ڈی پیز کے لئے 10 کروڑ روپے مالیت کےامدادی سامان کے 50 ٹرک روانہ کر دیئے۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیراعلیٰ کیمپ آفس سے روانہ کئے گئے ٹرکوں میں دو ہزار ٹینٹوں سمیت آٹا اور چاول کے تھیلے شامل ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سےآئی ڈی پیز کے لئے 50 کروڑ روپے کا فنڈ قائم کیا ہے۔ امداد کی ایک ایک پائی آئی ڈی پیز تک پہنچنےکی یقین دہانی کراتا ہوں،اس موقع پرطاہر القادری کے بارے میں سوال کیا گیا تو وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے دلچسپ جواب سننے کو ملا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیزکےلیے بہت جلدرمضان پیکج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

مزید خبریں :