پاکستان
24 جون ، 2014

حکومت سندھ کا آئی ڈی پیز کیلئے 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان

حکومت سندھ کا آئی ڈی پیز کیلئے 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان

کراچی........حکومت سندھ نے آئی ڈی پیز کے لئے 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ایک ماہ کی تنخواہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کو دیں گے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کرلیاکہ نقل مکانی کرنے والوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔سندھ کے داخلی راستوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی اور جو بھی داخل ہورہا ہے اس سے معلومات لی جارہی ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاؤل بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ پارٹی کے سینئر رہنماوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیاگیا ہےکہ پارٹی کےاراکان قومی وصوبائی اسمبلی کاایک ماہ کی تنخواہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیزکودیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی ہےکہ وہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کی بھر پور مدد کریں ۔

مزید خبریں :