پاکستان
12 اپریل ، 2012

قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد ہوگا، وزیراعظم

قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا، امریکی صدر نے بھی کہا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کا احترام کریں گے، افغان مسئلے پر بھی امریکا کو 4 سال قبل کہا تھا کہ مفاہمت کی جائے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قرار داد سے ثابت ہوگیا کہ قومی معاملات پر ہم سب ایک ہیں، پہلی بار خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے امور پارلیمنٹ میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات میں کہا کہ ہماری خود مختاری کا احترام کیا جائے جس پر انہوں نے کہا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کا احترام کریں گے، امریکی صدر کو بتایا کہ جب تک عوام کا ساتھ نہ ہو تب تک جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کا حل فوجی آپریشن نہیں، آزاد خود مختار، مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان کو آزاد، خود مختار اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، افغان مسئلے پر 4 سال پہلے امریکا کو کہا تھا کہ مفاہمت کی جائے۔ وزیراعظم گیلانی کا کہنا ہے کہ افغانستان مسئلے کے حل کا اثر پاکستان پر نہیں پڑنا چاہئے، افغان مسئلے کے حل کیلئے پاکستان فیصلہ کن کردار ادا کرنا چاہتا ہے، پاکستان پورے خطے میں استحکام چاہتا ہے۔

مزید خبریں :