پاکستان
27 جون ، 2014

کوئٹہ: کلی اغبرک میں گاڑی الٹنے سے دو افراد جاں بحق،چار زخمی

کوئٹہ: کلی اغبرک میں گاڑی الٹنے سے دو افراد جاں بحق،چار زخمی

کوئٹہ .....کوئٹہ کے علاقے کلی اغبرک میں گاڑی الٹنے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مزدہ گاڑی نواحی علاقے کلی اغبرک سے کوئٹہ شہر کی طرف آرہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں سوار دیگر چار افراد زخمی ہوئے ، جنہیں فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلکس ہسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں طبی امداد کی جارہی ہے جبکہ لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :